26 مارچ 2018 - 13:08
صہیونی وزیر اعظم اور ان کے گھر والوں کی نویں بار پوچھ گچھ

صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی بیوی کی ایک بار پھر مالی بدعنوانی کے کیس میں پولیس اسٹیشن بلا کر پوچھ گچھ کی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو، ان کی بیوی اور بیٹے کو مالی بد عنوانی کیس میں تل ابیب کے پولیس اسٹیشن بلا کر ان کی بازپرس کی گئی۔
باز پرس کرنے والے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ مبینہ تینوں افراد کی الگ الگ بازپرس کی گئی تاکہ ان کی باتوں میں پائے جانے والے تضاد سے کوئی نتیجہ نکالا جا سکے۔
خیال رہے کہ یہ نویں بار ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے گھر والوں کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن بلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو پر اس معاملے میں یہ الزام عائد ہے کہ انہوں نے بزک کمپنی کے مالک کو کروڑوں ڈالر کی رقم دی ہے تاکہ اس کمپنی کے زیر نگرانی چھپنے والے اخبار اور ویب سائٹ میں نیتن یاہو اور ان کے گھر والوں کی حمایت میں خبریں دی جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲